free glitter text and family website at FamilyLobby.com
VOTED AS NO 1 on FACEBOOK.........TWITTER.............TUMBLER

Thursday, 31 May 2012

watan se muhabbat aur taleem aam karne ki saza.......

Kharan public model high school k principal ko hubbul watni ki saza............

Mir muzzafar jamali ko is lie shaheed kia gaya kyun k woh apne watan pakistan k wafadaar teh aur unho baluchistan ki pasmandgi ko door karne k lie mosir aqdaam utahe jis ki unhe saza bugatni padi

............................details will be posted in next post........................

Friday, 25 May 2012

DAILYSADA-E-GHAZI26TH EDITION 26/05/2012

پاک بھارت مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
 بھارت نے کہا ہےکہ بلوچستان میں کہیں مداخلت نہیں کی۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے۔ پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات میں ممبئی حملوں پر مل کر تحقیقات آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

بھوربن بن میں پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات ہوئے۔ پاکستان کی جانب سےسیکریٹری داخلہ کےایم صدیق اکبراور بھارت کی جانب سے شری راج کمارسنگھ نے شرکت کی۔ مذاکرات دودن تک جاری رہے جس کےبعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ ممبئی حملوں پر مل کر تحقیقات آگئے بڑھائیں گے۔ دہشتگردی دونوں ممالک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ بھارتی سیکریٹری داخلہ نے کہاکہ بلوچستان میں کہیں بھی بھارتی مداخلت نہیں ہورہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پرتحقیقات سے پاکستان کو آگاہ کیاہے۔ آرکے سنگھ نے کہاکہ دونوں ممالک نے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیاہے۔ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرےمیں لایا جائے گا۔
 بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کوآئندہ ہفتے رہا کردیا جائیگا
 امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان کا کہناہے کہ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو آئندہ ہفتے رہا کردیا جائیگا۔ بھارتی صحافی سے ٹوئیٹر پر بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سر بجیت سنگھ آئندہ ہفتہ اپنے ملک میں ہو گا۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سر بجیت سنگھ کی رہائی سے پا ک بھارت تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی ۔
 بس حملے میں ملوث افراد جلد بے نقاب ہوجائیں گے،قائم علی شاہ
 وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ریلی فائرنگ میں ملوث کچھ لوگ گرفتار ہوئے ہیں دوچار روز میں معلوم ہوجائے گا حساس مسئلہ ہے تفصیل سے بات کرونگا۔

سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواب شاہ بس حملے کو کراچی واقعات سے نہ جوڑا جائے کراچی معاملہ مختلف ہے ان کا کہنا تھا کہ بس حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا انکوئری درست سمت جارہی ہے جلد لوگ بے نقاب ہوجائیں گے۔

سندھ کی ممکنہ تقسیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کو پہلے بھی نشانہ بنایاگیا ہے۔ سندھ کی عوام غافل نہیں سمجھ بوجھ رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کون سی قوتیں لڑوانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ رولنگ آئین کے مطابق ہے اسپیکر نے رولنگ وکلاء سے مشاورت کے بعد کی ہے۔
 حافظ سعید ممبئی حملوں میں ملوث نہیں، رحمان ملک
 
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہماری تحقیقات کے مطابق حافظ سعید ممبئی حملوں میں ملوث نہیں ہے۔ کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دھری شہریت ختم کردی ہے جلد ثبوت فراہم کردیں گے۔
کراچی میں امن وامان،صدر زرداری کی زیر صدارت اجلاس
صدر آصف علی زداری کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ میں امن و امان سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ شریک ہیں جو کراچی سمیت سندھ میں امن برقرارر کھنے کے لیے اپنی تجاویز دیں گے۔
فرح نازاصفہانی کی رکنیت معطل کرنےکو چیلنج کریں گے،حسین حقانی
سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ وہ فرح ناز اصفہانی کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسین حقانی نے کہا کہ فرح ناز اصفہانی کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان میں بہت سے ارکان اسمبلی دہری شہریت کے حامل ہیں پھر فرح اصفحانی ہی کیوں۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ ہر ملک کا شہریت سے متعلق اپنا قانون ہوتا ہے اور کوئی بھی قانون شہریت واپس لینے کی اجازت نہیں دیتا۔
   

Thursday, 24 May 2012

DailySada-e-Ghazi25th Edition 25/05/2012

 بی ا یل اے کے ایک کارندے کو ایک خاتون کو اغوا کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا
مسمات شان گل کو سبی سے لیجاتے ہوئے راحب مری کو لڑکی کے باپ کے چلانے پر پکڑ لیا گیا
پولیس نے تین گھنٹے رکھنے کے بعد بی ایل اے کی دھمکی آنے پر مجرم سفاک گینگسٹر راحب مری کو چھوڑ دیا
سبی(نامہ نگار) بی ایل اے کے ایک کارندے راحب مری کو ایک خاتون مسمات شان گل کو لیجاتے ہوئے پکڑ لیا اور پھر پولیس کے حوالے کیا گیا عوام کا احتجاج لیکن پولیس کے مطابق ملزم کو ایک بی ایل اے کے کمانڈر کی جانب سے فون پر دھمکی ملنے ایسے سفاک مجرم کو چھوڑ دیا گیا واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی بی ایل اے کے تین کمانڈرز کے کلاف ایف آئی آر موجود ہیں لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی کیون کہ عدلیہ کی طرعف سے بی ایل اے کی کھلم کھلا ھمایت نے نئے سوالات کو جنم دیا ہے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ مجرموں کو آزاد کیا جا رہا ہے اور غریب لوگ سازئین بھگت رہے ہیں یہ کیسا انصاف ہے
بی ایل اے والوں نے اایک ہفتہ قبل تین کواتین کو اجتمائی زیادتی کے بعد پھینک دیا تھا اور عوام نے احتجاج بھی کیا تھا
پاکستان مخالف نعرے لگانیوالے وائیس فار مسنگ بلوچ پرسنز کے چیئر مین نصراﷲ بلوچ کو سرکاری مہمان بنانا کہاں کا انصاف ہے
چیف جسٹس سے سوال ہے کہ جن کے لوگوں کو بی ایل اے نے ٹارگٹ کیا کیا انہین کبھی اسلام آباد بلواکے کوئی مدد کی گئی ہے
عوام اب بلوچستان میں عدلیہ کی ناکامی کو سمجھ چکی ہے اپنے سستی شہرت پانے کے لیے چیف جسٹس روز نئے ڈرامے نہ کریں متاثرین بلوچ
کوئیٹہ(نامہ نگار) پاکستان مخالف نعرے لگانیوالے افراد کو سرکاری خرچے پر بلوچستان ہاؤس میں ٹہرانا پھر انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول دینا کہاں کا انصاف ہے یہ انصاف کے ساتھ مذاق اور قوم کے ساتھ غداری ہے چیف جسٹس ہوش کے ناخن لیں ورنہ ہم خود کشیوں پہ مجبور ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار متاثرین بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ذرئعے مارے جانیوالوں کے لواحقین نے کوئیٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہاں ہزاروں بیگناہ مارے گئے لیکن انہیں امداد نہیں ملی بلکہ اب بی ایل اے والوں کو امداد ملی ہے جو کہ قابل مذمت ہے اور قابل نفرت عمل ہے چیف جسٹس
صاحب اس سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں سستی شہرت یا پھر غیر ملکی ایجنٹوں کو مراعات دیکر پاک مخالف سرگرمیوں کی مدد کرنا ہے ۔لواحقین کا مطالبہ ہے کہ کیا آج تک کسی بھی بلوچ کو مارنے والے کو کوئی سزا ہوی ہے
 کوئیٹہ خضدار قلات سوراب مین زلزلے کے شدید جھٹکے
سوراب کے قریب کئی کچی عمارتوں میں شگاف پر گئے
قلات میں بھی لوگوں کا خوف و ہراس
کوئیٹہ(نامہ نگار ) کوئیٹہ خضدار قلات سوراب میں زلزلے کے شدید جھٹکے سوراب میں کئی گھروں میں شگاف پڑگئے قلات و خضدار میں بھی شدید خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق زلزے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس اور عوام پریشان کلمہ استغفار پڑھا اور توبہ کیا واضع رہے کہ قلات میں اور مستونگ میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے کافی لوگ محصور ہوکر رہ گئے








پاکستان کی امداد میں 33ملین کی کٹوتی کی منظوری
 امریکی سینیٹ نے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی سزا کے بعد پاکستان کی تین کروڑ تیس لاکھ روپے کی امداد روکنےکی منظوری دے دی۔ پاکستان کو سالانہ دس لاکھ ڈالر کی امداد دی جاناتھی۔

پاکستان میں غداری کے الزام میں ڈاکٹرشکیل آفریدی کو سزا کے بعد امریکی سینیٹ کی کمیٹی چراغ پا ہوگئی۔ سینیٹ کی کمیٹی کے اجلاس میں امداد میں کٹوتی پرریپبلکن سینیٹرلنِڈسے گراہم نےزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ لیکن امریکا پاکستان سے ڈبل ڈیلنگ نہیں چاہتا۔

انہوں نے پاکستان کو ایک ایسا اتحادی قراردیا جو ایک طرف امریکاکی مدد کرتاہے دوسری جانب حقانی نیٹ ورک کو بھی پروان چڑھانے میں مدد دے رہاہے۔امریکی سینیٹ کی کمیٹی نے آئندہ سال کیلئے پاکستان کی امداد میں نصف سے زائدکمی کی منظوری دی۔

کمیٹی نےاپنے فیصلے میں کہاکہ اگر پاکستان نیٹو سپلائی بحال نہیں کرتا تو اس کی امداد میں مزید کی جائے گی۔ ریپبلیکن اور ڈیموکریٹس سینیٹرز نے پاکستان کو شکیل آفریدی کی سزا کے معاملےپرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ امداد کی کٹوتی پرامریکی سینیٹ کی کمیٹی کےتمام ارکان میں اتفاق پایاگیا۔

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پر امریکا چراغ پا
 
 ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پر سخت امریکی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے اسامہ بن لادن کی نشاندہی ميں مدد کرنے والے شخص کو غدار قرار دیناپاکستان کی سنگين غلطی ہوگی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ترجمان جارج لٹل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آفریدی کا عمل پاکستان نہیں بلکہ القائدہ کے خلاف تھا ۔اسامہ بن لادن کی جاسوسی پاکستان سے غداری نہیں۔

سینیٹر جان مکن کین اور سینیٹر کارل لیون نے مشترکہ بیان میں دھمکی دی ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا پاکستان کو دی جانیوالی امداد پر اثر انداز ہو سکتی ہے ۔ امریکی سینیٹرز نے ڈاکٹر شکیل کی سزا کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ امریکی کانگریس کے رکن روہرا بیکر کے خیال میں ڈاکٹر آفریدی کی سزا سے دنیا میں یہ تاثر جائے گا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ










































Wednesday, 23 May 2012

DailySada-e-Ghazi24Th Edition 24/05/2012

کراچی : عثمانیہ کالونی اور لیاقت آباد میں آپریشن
 

کراچی کے علاقے عثمانیہ کالونی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران ایک ٹارگٹ کلر کوگرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم نے پچاس سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

دوسری جانب لیاقت آباد سے دولاشیں برآمدہوئی ہیں جبکہ جمشید کوارٹر کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شخض چل بسا۔ لیاقت آباد سپرمارکیٹ کے قریب سے برآمد ہونے والی لاشوں کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
ایک اور کارروائی میں لیاقت آباد سی ون ایریا میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز کے ذرائع کے مطابق ٹارگیٹڈ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔اس دوران ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ بھی کی جس سے ساجد بلوچ نامی شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 ریلی پر فائرنگ کی تحقیقات پر مطمئن نہیں ،رسول بخش رسول
 عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجونےکہا ہےکہ صدرزرداری نےسندھ کو تباہ برباد کردیا ہے، نوشہرو فیروز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کراچی ریلی پر فائرنگ کی تحقیقات پر ہم مطمئن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے دہشتگردی میں ملوث افراد کے دس دس ہزار مقدمات ختم کرکے ان کو رہا کیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے حلاف کارروائی نہیں ہوگی تو وہ شہریوں کو قتل نہیں کرینگے تو اور کیا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رحمان ملک بڑا دہشتگرد اور ان کا سرپرست ہے۔ جب کہ دہشتگردی کی کارروائیاں برطانوی شہری کے حکم پر کی جا رہی ہیں اور ان تمام شرپسندی کے پیچھے آمریکا کا ہاتھ ہے اور ساری مسلم دنیا کے حکمران آمریکا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے ملک کے عوام پر ظلم کر رہے ہیں۔
 چوبیس گھنٹے بعد میرانشاہ میں ایک اور ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک
 چوبیس گھنٹے بعد امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں ایک اور ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے شکاگو میں امریکی حکام سے ڈرون حملوں پر تحفظات کے باوجود بھی ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل میر علی کے علاقے عیسو خیل میں علی الصبح امریکی جاسوس طیاروں نے ایک مسجد پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

حملے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اورزخمیوں کو مسجد سے نکالا۔ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
 آئندہ انتخابات میں قابل لوگوں کومنتخب کیاجائے،ڈاکٹر قدیر
 ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نےکہا ہےکہ سیاستدانوں نے پاکستان کے امن وتباہ کردیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں تعلیم یافتہ طبقہ گھروں میں بیٹھنےکےبجائے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کریں تاکہ قابل لوگ منتخب ہوکر پارلیمنٹ میں پہنچ سکیں۔

اسلام آباد میں وومن انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کی سالانہ تقریب اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن حکومت نے تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کے لوگوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ طلبا کو جدید ٹیکنالوجی سے ضرور استفاذ ہ حاصل کرنا چاہیے۔ طلبا وطالبات کو معاشرتی اور ثقافتی تہذیب کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے کرپشن، بدامنی، لوٹ مار کابازار گرم کررکھا ہے۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور بلوچستان پاکستان کی روح ہے۔

 عائشہ احدکاحمزہ شہبازکوشادی سےروکنےکیلیےقانونی نوٹس
 


عائشہ احد ملک کی جانب سے حمزہ شہباز کو شادی کرنے سے روکنے کے لئے قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔
عائشہ ملک نے آفتاب باجوہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عائشہ ملک حمزہ شہباز شریف کی قانونی بیوی ہے اب تک ان میں طلاق نہیں ہوئی میاں شہباز شریف حمزہ شہباز اور انکا تمام خاندان حمزہ شہباز شریف کی شادی کی وجہ سے بیرون ملک جا رہا ہے۔

عائشہ ملک کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق حمزہ شہباز نے ملکی قوانین کے مطابق عائشہ احد ملک سے دوسری شادی کی اجازت حاصل نہیں کی،لہذا اگر انہوں نے بغیر اجازت دوسری شادی کی تو حمزہ شہباز شریف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

 امریکی جاسوس ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 32سال قید کی سزا
 
 اسامہ بن لادن کی تلاش کے لیے امریکا کی مدد کرنے والے جاسوس ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ایف سی آر کے تحت بتیس سال قید اور تین لاکھ بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔

مجرم کو پشاور جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی تلاش کے لیے امریکیوں کی مدد اور جاسوسی کرنے کے الزام میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سزا سنائی گئی ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف قبائلی قانون ایف سی آر کے مطابق 32 سال قید اور 3 لاکھ 20 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

 ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پولٹیکل انتظامیہ نے سزا کے بعد انتہائی سخت سیکیورٹی میں پشاور سینٹرل جیل منتقل کیا جہاں مجرم کو 16 نمبر چکی میں رکھا گیا ہےاور 15 پولیس اہلکار اس کی سکیورٹی کے لئے تعینات کردئیے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دوسرے قیدیوں سے الگ رکھنے کے لیے اس چکی کے آس پاس دیواریں تعمیر کردی ہیں۔

Tuesday, 22 May 2012

DAILYSADA-E-GHAZI23RD EDITION 23/5/2012

  لشکر بلوچستان کی خضدار میں  

عام شاہراہ پر لوٹ مار پتھر لیجانے والے ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ لیا
ڈرائیوروں نے قومی شاہراہ بلاک رکرکے بی ایل اے کے خلاف نعرے بازی کی
خضدار (نامہ نگار) لشکر بلوچستان کی طرف سے عام شاہرہ پر لوٹ مار پتھر لیجانے والے ٹرک ڈرائیورز سے پیسے وغیرہ لوت لیئے واضع رہے کہ لشکر بلوچستان سردار عطاء اﷲ مینگل کے بیٹے جاوید مینگل کی تنظیم ہے اور اسکا پوتا بہاول مینگل اس سلسلے میں لوگوں کو لوٹتتے رہتے ہیں ۔ آئے روز ڈکیتیوں میں مسلح تنظیموں کے لوگوں کی ملوث ہونیوالی صورتحال سے لوگ نالاں ہیں اور عام بلوچ اس چیز کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ لشکر بلوچستان بی ایل ایف بی آر اے بی ایل اے اب لوگو کو لوٹتتے ہیں اگر کوئی بات کرے تو اسے سرکار کا ایجنت قرار دیکر مارا جاتا ہے
 حب بی ایل اے کی لوٹ مار نقدی لوت لیں مزاحمت پر ایک شخصٓ زخمی
بی ایل اے کے دہشتگردوں نے کھلے عام لوٹ مار کی
حب (نامہ نگار) حب مین بی ایل اے کی طرف سے لوٹ مار بی ایل اے نے کھلے عام لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی کردیا ہمارے نامہ نگار کے مطابق حب میں بی ایل اے کی طرف سے
لوٹ مار کی یہ دسویں مرتبہ کوشش ہے اس سے پہلے بھی بی ایل اے کے دہشتگرد لوگوں کو لوٹتے رہے ہیں ۔

 احمد وال میں ریلوے ٹریک کو اڑالیا گیا
بلوچ لبریشن آرمی نے زمہ داری قبول کرلی
کوئیٹہ(آن لائین)احمد وال کے قریب ڈیڈار کے مقام پر پاک ایران ریلوے لائین کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا گیا ۔دھماکے سے ریلوے لائین کی چھ فٹ پٹری کو اڑا دیا گیا
دھماکے کی ذمہ داری کلعدم تنظیم بی ایل اے نے قبول کرلی
کراچی خون میں نہا گیا،12افرادہلاک39زخمی
 کراچی کو آج پھر خون میں نہلا دیا گیا ، اولڈسٹی ایریا میں اچانک شدید فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں خاتون سمیت بارہ افرادجاں بحق اور نجی چینل کے رپورٹراورکیمرہ مین سمیت انتالیس زخمی ہوگئے ۔ ہنگامہ آرائی محبت سندھ ریلی کےموقع پرہوئی ۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد مشتعل افرادنےکئی دکانوں اور گاڑیوں کوآگ لگادی ۔

کراچی میں لیاری کے علاقے چیل چوک سےنکالی گئی محبت سندھ ریلی پریس کلب کی طرف رواں دواں تھی ۔ ریلی کا ایک حصہ جیسے ہی جونا مارکیٹ کےقریب پہنچا اطراف کے علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی ، ہر شخص اپنی جان بچانے کی فکر میں تھا ، گولیاں چلتی رہیں لوگ زخمی ہوتے رہے۔ اور ایک گھنٹے کے دوران کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں ۔ جائے وقوعہ پر قیامت کا منظر تھا ، کوئی زخمی اپنا زخموں سے چور جسم لئے بھاگ رہا تھا تو کوئی اپنی جان بچانے کی فکر میں تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

زخمیوں کو رکشوں اور ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا ۔ جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، کوئی زخموں کے باعث چلا رہا تھا تو کوئی اپنے پیارے کیلئے نوحہ کناں تھا ،زخمیوں میں نجی ٹی وی کے رپورٹراسلم خان اور کیمرہ مین خلیل بھی شامل ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ سے ایس ایچ او چاکیواڑہ ادریس بنگش بھی زخمی ہوئے۔

فائرنگ کے بعد مختلف علاقوں میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ،مشتعل افراد نے کئی دکانوں اور گاڑیوں کو جلا دیا۔ متاثرہ علاقوں کے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ لیاری لی مارکیٹ چوک،جونامارکیٹ کے اطراف میں شدید فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کےبعدبولٹن مارکیٹ،میڈیسن مارکیٹ،جوڑیا بازار،برنس روڈ،جامع کلاتھ سمیت اولڈ سٹی ایریااورصدر میں دکانیں اور کاروبار بندکردیاگیا۔

مشتعل افراد نےمختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا۔ ٹائر جلائے اور نجی اور سرکاری املاک کو آگ لگادی ۔ دودرجن سے زائدگاڑیاں اورموٹرسائیکلیں جلا دی گئیں ۔ دھوبی گھاٹ کے قریب فائرنگ سےچار افراد زخمی ہوئے۔اس سے پہلے نیپئر تھانے کے قریب کریکر ، راکٹ اور دستی بم سے حملہ ہوا۔ بغدادی تھانے کے قریب بھی کریکر دھماکاکیاگیا۔ عوامی تحریک کےصدر ایازلطیف پلیجو نےفائرنگ کے واقعے کے خلاف سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیاہے ۔ فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں رینجرز اور ایف سی کو تعینات کردیا گیا جس کے بعد حالات کنٹرول میں ہیں۔
حکومت کی اجازت کے بغیر ریلی نکالنا غیر قانونی تھا،رحمان ملک
وزیرداخلہ رحمان ملک نے کراچی میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں نے سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر ریلی نکال کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیرداخلہ رحمان ملک کاکہناتھا کہ اپنی سیاست کوچمکانے کیلئے بے گناہ جانوں کاضیاع کیاگیا یہ انسانیت کی خدمت نہیں ملک دشمنی کے متراد ف ہے۔

وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ ان کی آئی جی سندھ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے اوران سے کراچی میں ہونےوالے پر تشدد واقعات کی رپورٹ طلب کرلی ہے رحمان ملک کاکہناتھا کہ ماروی میمن کس حیثیت سے ریلی لے کر نکلیں۔ ن لیگ کو گیارہ ہلاکتوں کاحساب دینا ہوگا۔
 لیاری سے نکالی گئی پرامن ریلی پر فائرنگ کی گئی،ایازپلیجو
 عوامی تحریک کےصدر ایازلطیف پلیجو نےمطالبہ کیا ہےکہ چیف جسٹس آف پاکستان محبت سندھ ریلی پرفائرنگ کا ازخودنوٹس لیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایازلطیف پلیجو نےکہا کہ لیاری سے نکالی گئی پرامن ریلی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے خلاف ہڑتال کی جائے گی۔

ایاز پلیجونے بتایاکہ وہ اورعزیربلوچ ریلی میں شریک تھے شرکاء کے پاس اسلحہ کے نام پر چھڑی تک نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے کہیں زیادہ اندرون سندھ میں احساس محرومی پایا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی کو عوام نے باربار منتخب کیا لیکن پانچ باراقتدار میں آنے کے باوجود سندھیوں کے دکھوں کا مداوا نہیں کیا گیا۔
 حسین حقانی کوامریکی تھنک ٹینک نےایک لاکھ ڈالرزدیئے،عمران خان
 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حسین حقانی کو امریکی تھنک ٹینک نے پاک فوج کے خلاف لکھنے کے لئے ایک لاکھ ڈالرز ادا کئے۔ شکاگو میں پاکستانی وفد کو بے شمار قربانیاں دینے کے باوجود اہمیت نہیں دی گئی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے خلاف مغرب بے بنیاد پروپگینڈا کررہا ہے جس کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف فوجی حکومت کے خلاف ہے فوج کے نہیں۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ ترک وزیر اعظم کے پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے انہیں حکومت کی جانب سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا چیف الیکشن کمشنر منظور نہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔ اس موقع پر سابق جنرل ریٹائرڈ علی قلی خان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
 شکاگو میں صدر زرداری کے ساتھ اچھوتوں والا سلوک ہوا، قریشی
 
تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شکاگو کانفرنس میں صدر آصف علی زرداری کے ساتھ اچھوتوں والا سلوک ہوا جس سے پاکستان کی عالمی برادری میں سبکی ہوئی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی حکومت دنیا میں اپنا اعتماد کھوچکی ہے، امریکی انتظامیہ میں یہ تاثر عام ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس پارلیمنٹ اور عوام کا مینڈیٹ نہیں۔ شکاگو کانفرنس میں کسی بھی سربراہ مملکت نے ماسوائے آسٹریلین وزیر اعظم کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کو اہمیت نہیں دی جبکہ پاک افغان امریکہ ملاقات بھی ملتوی کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے دورہ شکاگو سے کامیابی اسی صورت ممکن تھی کہ وہ پارلیمنٹ کی منظور کردہ قراردادوں کو شکاگو کانفرنس سے منواتے مگر افسوس کہ وہ نیٹو قیادت کو قائل نہ کرسکے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاہور میں آئی ایس ایف کے ممبر سازی مہم کیمپ پر حملے کا وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں ورنہ وہ تحریک انصاف کے نوجوانوں کو مشتعل ہونے سے روک نہ پائیں گے۔

 بی آر اے کے ایک اہلکار کو کارنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں تحریک نفاذ امن بلوچستان
دہشتگردوں کو امداد اسرائیل سے مل رہی ہے غازی خان بلوچ
کوئیٹہ(آن لائین) بی آر اے کو امداد اسرائیل سے مل رہی ہے ۔ دہشتگردوں کو نہیں چھوڑیں گے ماجد ڈیگارزئی کو ہم نے ہی قتل کیا کیوں کہ وہ چور اور ڈکیت تھا اس نے پنجگور میں مولانا اھتشام الحق جیسے جید عالم کو شہید کیا تھا ان خیالات کا اظہار تحریک نفاذ امن بوچستان کے ترجمان غازی خان بلوچ نے آن لائین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں ننے کہا کہ کچھ پولیس افسران بی ایل اے کی مدد کر رہے ہیں وہ ہمارے نشانے پر ہیں ۔ غازی خان نے کہا کہ بیناد پرست آرمی کا کوئی وجود نہیں بی ایل ایف کے کمانڈر ماجد کو ہمارے غازیوں نے جہنم واصل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو ہماری لسٹ میں ن ہے وہ مارا جائے گا ۔غازی کان بلوچ نے کہا کہ کچھ افراد انکی ہٹ لسٹ پر ہیں جنہیں مارا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ جو بھی ہمارے راستے میں آئے گا وہ ہمارا دشمن ہے اور بلوچ وطن میں امن امان کے قیام کے لیئے دہشتگردوں کو مارنا جائز ہے

Monday, 21 May 2012

DAILY SADA-E-GHAZI22ND EDITION 22/05/2012

 
 افغانستان کو 20ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان
 صدر آصف زرداری کا افغانستان کو 20ملین ڈالرز امداد دینے کا اعلان 5ملین ڈالرز افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز، 15ملین تربیت اور سامان کیلئے ہیں،پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے صدر آصف علی زرداری نے ان خیا لات کا اظہار شکاگو میں جاری نیٹو کانفرنس کے دوسے روز سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ خطے میں معاشی ترقی کیلئے خودکوہراقدام میں شامل کرناچاہتے ہیں افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کو تاجکستان اور دیگر ممالک تک پھیلانے کا اتفاق اس بات کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں کردار ادا کرتے رہیں گے،ہماری فوج آج بھی دہشت گردوں سے مقابلہ کررہی ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے سے دہشت گردوں کیخلاف ہمارے اقدامات کو دھچکا لگا ہے۔

صدر زرداری نے نیٹو سپلائی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس حوالے سے پارلیمنٹ میں تعاون کے جائزے کی بات کی ہے۔ پارلیمنٹ نے نیٹو اورایساف کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے مستقبل کا روڈ میپ دیا ہے۔ تمام جمہوری قوتوں نے پارلیمانی فیصلے کی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ اورجمہوری اداروں کے فیصلوں پر عمل کے پابندہیں۔ تعلقات کادارومدر باہمی احترام اور خودمختاری پر منحصر ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مذاکرات کے اختتام پر دفاعی کمیٹی نے متعلقہ افسران کوزمینی رابطوں کی بحالی کے احکامات دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو غیرمستحکم کرنے والے غیرملکی جنگجوؤں، بیرونی عناصر کو پارلیمان نے نکال باہر کرنے کیلئے کہا ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیساتھ جہالت،غربت،منشیات کے خلاف بھی جنگ کی ضرورت ہے۔
 مہران بیس حملہ:تین افسران کو کورٹ مارشل کے بعد سزا
 مہران بیس حملہ کیس ۔پاک بحریہ کے تین افسروں کو کورٹ مارشل کے بعد سزا سنادی گئی۔ مہران بیس حملہ کیس کے تحقیقاتی بورڈ نے مہران بیس کے کمانڈر سمیت تین افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی سفارش کی تھی ۔

ذرایع کے مطابق ریئر ایڈ مرل سطح کے بورڈ نے اس کیس کی تحقیقات کیں جس میں بحریہ کے تین افسران کو غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور فرائض سے غفلت کا مرتکب پایا گیا ۔ تینوں افسران بیس کمانڈر راجہ طاہر، کمانڈنگ افسر اسرار اور سیکورٹی افسر لیفٹینٹ کمانڈر ابصار کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ بحریہ کے چیف کو منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔ یاد رہے کہ دہشت گردوں نے مہران بیس پر حملہ کرکے دو پی تھری سی اورین طیارے تباہ کردیے تھے۔
 ترکی کے وزیراعظم عالم اسلام کے سفیر ہیں، چوہدری نثار


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اورترکی دو الگ ملک ضرور ہیں مگرروحانی لحاظ سے ایک قوم ہیں جو ہر اچھے برے وقت میں ہمیشہ ساتھ رہیں گے، ترکی کے وزیراعظم عالم اسلام کے حقیقی سفیر ہیں، ہم ان کے ذریعے مغربی دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسلامی ممالک، ان کی تہذیب اور ثقافت کا احترام کیا جائے۔ پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترک وزیراعظم کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کا حقیقی بلکہ بہت ہی پیارا دوست ملک ہے، مشکل وقت میں ترکی کے وزیراعظم کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ پاکستان ان دنوں طوفانوں میں گھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترک وزیراعظم کی موجودگی میں اپوزیشن نے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ دیئے، ہم نے یک آواز ہو کر اپنے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے بارے میں ترکی کے عوام کے جذبات سے آگاہ ہیں، پاکستان کے عوام بھی ترکی کو حقیقی اور آزمودہ دوست سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکی کی کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں، میں نے متعدد بار ترکی ملک کا دورہ کیا ہے، دنیا کے کسی ملک میں بھی پاکستانیوں کو ترکی جیسی پذیرائی حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی ترکی کے بازاروں، دفاتر اور کہیں بھی اجنبی نہیں ہے۔ گزشتہ ساٹھ سالوں سے ترکی ہو یاپاکستان دونوں ممالک میں تمام حکومتوں نے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھی۔ انہوں نے ترک وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور میں پاک ترک دوستی میں بے مثال بہتری آئی ہے جسے ہم کبھی فراموش نہیں کرینگے۔
پاکستان کے ساتھ تھے ،ہیں اور رہیں گے ،طیب اردگان
ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہر مشکل وقت میں آزمودہ ہیں اور انہیں مستحکم بنانے کیلئے سمندری، فضائی اور زمینی راستوں سے نقل و حمل کو بڑھانا ہو گا، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تنہا نہیں ہے ہم اس جدوجہد میں اس کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی ساتھ رہیں گے، پارلیمنٹ ایوان کی نمائندہ ہے اس کے سامنے کوئی طاقت نہیں ٹھہر سکتی، جمہوریت میں حزب اختلاف کا کام صرف بلاوجہ حکومت پر تنقید کرنا اور اسے ہٹانا نہیں بلکہ عوام کے مسائل کی نشاندہی اور حکومتوں کی غلطیوں کی تصحیح اور تعمیری تنقید کرنا ہے، جمہوریت میں فیصلہ سازی کا اختیار عوام کے پاس ہوتا ہے، جمہوری ثقافت دراصل اب کائناتی اور عالمی ثقافت کی شکل اختیارکر گئی ہے،جمہوریت کسی بھی ملک میں آسانی سےنہیں آئی اس کیلئےبڑی طویل جدوجہد کی گئی ہے، جمہویت ملک کی خوشحالی، نوجوان نسل کی درست سمت رہنمائی کیلئے اہم راستہ ہے، جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے اقتصادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہوتا ہے، ترکی کے سیاسی، سفارتی اور جمہوری استحکام کے پیچھے اس کی اقتصادی ترقی کا ہاتھ ہے۔

 پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ ترکی کے عوام کی طرف سے پوری پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ سے دوسری مرتبہ خطاب کا موقع مل رہا ہے جو کہ میرے لئے اعزازہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی پارلیمنٹ دراصل اس قوم کی نمائندگی کرتی ہیں، پارلیمنٹ جمہوریت میں بنیادی عنصرکی حیثیت رکھتی ہے۔ جمہوریت میں فیصلہ سازی کا اختیار عوام کے پاس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف نظریات کا حامل ہونے کے باوجود مختلف الخیال سیاسی جماعتیں اور اراکین پارلیمنٹ جمہوری تسلسل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مشکلات کے باوجود بھرپور توانائیاں پارلیمنٹ کے استحکام کیلئے صرف کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنے والی پارلیمنٹ بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ اسی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ کے کندھوں پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ پارلیمنٹ اپنی قوت میں روز بروز اضافہ کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری ثقافت دراصل اب کائناتی اور عالمی ثقافت کی شکل اختیار کر گئی ہے جمہوریت کسی بھی ملک میں آسانی سے نہیں آئی اس کیلئے بڑی طویل جدوجہد کی گئی ہے۔ جمہوریت ملک کی خوشحالی، نوجوان نسل کی درست سمت رہنمائی کیلئے اہم راستہ ہے۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ عوام کی جمہوری اداروں سے توقع وابستہ ہوتی ہے کہ وہ اس کے مسائل حل کریں گے۔ جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے اقتصادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں حزب اختلاف کا کام صرف بلاوجہ حکومت پر تنقید کرنا اور اسے ہٹانا نہیں بلکہ عوام کے مسائل کی نشاندہی اور حکومتوں کی غلطیوں کی تصحیح اور تعمیری تنقید کرنا ہے۔ مثبت تنقید کسی بھی جمہوری معاشرے کا حسن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ پاکستان کو اپنا برادر ملک جانا ہے اور یہاں کے عوام کو ہمیشہ اپنا بہن بھائی سمجھا ہے۔ پاکستان کے مفادات ہمارے مفادات اور اس کی خوشی ہماری خوشی ہے۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی مشکلات میں ترکی اور پاکستان کا تعلق اور تعاون دنیا کے سامنے ایک مثال ہے۔ ہمارے درمیان بھائی چارے کے تاریخی تعلقات ہیں۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہم اپنے آپ کو اپنے گھر میں محسوس کرتے ہیں، ہم یہاں اپنے رشتہ داروں، بھائیوں کے درمیان اپنے آپ کو محسوس کرتے ہیں۔


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سر براہوں اور چیئر مین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف  کے علاوہ پانچوں صوبوں کے گورنر، وزرائے اعلیٰ  اور اسپیکروں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں پچاس سے زائد ممالک کے سفیربھی موجود تھے۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل پہلے ترکی اور پھر پا کستان کا قومی ترانہ بجا یا گیا۔
 ترک وزیراعظم کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے،اسپیکر
 


اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی کا رشتہ انتہائی قابل قدر ہے، مشکل کی گھڑی میں ترک وزیراعظم کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے، عالمی امن سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ترک وزیراعظم کی قابل قدر رہنمائی کا دل سے احترام کرتے ہیں۔

ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان پہلے غیر ملکی وزیراعظم ہیں جنہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دو مرتبہ خطاب کا موقع حاصل ہوا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان موجود باہمی اعتماد کا مظہر اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستی کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دونوں اقوام ایک ہی سانچے میں ڈھلے ہوئے ہیں، دونوں ممالک مذہبی، روحانی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں اور دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ ہے۔ دونوں ممالک نے ہر مشکل، خوشی اور غمی میں ہمیشہ ایک دوسرے کاساتھ دیا ہے۔ پاکستان اورترکی کے بانی رہنما عالمی امن اور سلامتی کے حوالے سے یکساں وژن رکھتے تھے اور دونوں جمہوری اقدار کو بڑی اہمیت دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی حالیہ عالمی سیاست میں ترکی اور پا کستان کی جمہوری قیادت نے ایک دوسرے کی ہمیشہ حمایت کی اور ہم عالمی دہشت گردی اور اس کی بنیادی وجوہات کے مسئلے کے حل کیلئے معاشی اور سماجی ترقی کے ذریعے مشترکہ سوچ رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی سہ فریقی مذاکرات پر گہری نظر ہے اور ارکان پارلیمنٹ نے باقاعدگی سے اس میں شرکت کی ہے۔ ہم خاص طور پر ترکی کی باصلاحیت قیادت سے متاثر ہیں جس سے انہوں نے معاشی اورسیاسی ترقی کی ہے جو ترکی کی پاکستان کے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری سے بھی عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اور پوری پارلیمنٹ کی طرف سے ترکی کے بھائیوں اور بہنوں کی 2010-11ء کے سیلابوں کی تباہ کاریوں کے دوران فراخدلانہ امداد پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس انسانی المیہ میں ترکی کی امداد کو فراموش نہیں کر سکتے۔
 ترکی نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم
 وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نےترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان کے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسری بار خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاک ترک تعلقات اور دوستی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، ترک وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔ وہ پیر کو ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ سے خطاب کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 3 سالوں میں ترکی کے وزیراعظم کا پاکستانی پارلیمنٹ سے دوسرا خطاب ہے جس سے پاک ترک دوستی میں ایک اور سنگ میل کا اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1947ء کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات قائم ہوئے جو وقت کے ساتھ ساتھ مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت علامہ اقبال کے اشعار بھی پڑھے جن کا انہوں نے فارسی، اردو اور انگلش میں ترجمہ بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی قومی اسمبلی میں میرا جو استقبال کیا گیا تھا وہ مجھے ابھی تک یاد ہے۔ پاک ترک عوام کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ر شتہ مزید مستحکم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تھا جبکہ رواں سال یہ بڑھ کر2 ارب ڈالر ہو جائے گا۔ کرنسی تبادلے کے معاہدے سے اقتصادی شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔ دونوں ممالک کے مشترکہ وزارتی کمیشن ایچ ایل سی سی فورم کا پہلا اجلاس دسمبر 2010ء میں انقرہ میں ہوا تھا۔ ہم اس پارٹنر شپ کو مزید بلندیوں سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2010ء میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے موقع پر ترکی کے عوام نے پاکستان کے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی جو مدد کی وہ ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ ا نہوں نے کہا کہ ترکی کا ریلیف ورک بے مثال تھا۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے مصروفیات ترک کر کے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے ترک وزیراعظم کا دونوں ایوانوں کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ آخر میں انہوں نے ترکی زبان میں پاک ترک دوستی کا نعرہ بھی لگایا۔

Sunday, 20 May 2012

DailySada-e-Ghazi 21st Edition21/05/2012

ترکی کے وزیراعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
 ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ائر پورٹ پر ان کا استقبال وزیر مہمانداری نذر محمد گوندل نے کیا۔ ترکی کے وزیر اعظم اپنے دورئے کے دوران پاریمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔

وزير اعظم يوسف رضا گيلانی کل ترکی کے وزيراعظم کے اعزاز ميں عشائيہ بھی ديں گے. تمام سياسي جماعتوں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ترجمان وزيراعظم ہاوس کے مطابق جن سياسی شخصيات کو دعوت نامے بھيجے گئے ہيں ان ميں مسلم ليگ ن کے قائد نواز شريف، چيئرمين تحريک انصاف عمران خان ، جماعت اسلامی کے امير منور حسن ، جمعيت علماء اسلام ف کے امير مولانا فضل الرحمان ، منير اورکزئی ، پيپلز پارٹی شير پاو کے صدر آفتاب شيرپاو شامل ہيں .

اس کے علاوہ غلام مرتضی جتوئی، مظفر حسين شاہ، چوہدری شجاعت حسين ، مير اسرار اللہ زہری ، فاروق ستار، حاجی عديل، صدر الدين شاہ اور اسفنديار ولی کو بھی اعشايہ ميں شرکت کے لئے وزيراعظم کی جانب سے دعوت نامے بھيجے گئے ہيں.عشائيہ ميں تمام صوبائی وزرا اعلیٰ اور گورنرز کو بھی مدعو کيا گيا ہے۔
 پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا،ترک وزیراعظم خطاب کرینگے
 پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل پیرکو ہوگا جس سے ترک وزیراعظم طیب اردگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ارکان کومسلح گارڈز ساتھ نہ لے جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سیشن میں ارکان پارلیمنٹ کوپارلیمنٹ لاجزسے پارلیمنٹ لانے کیلئِے خصوصی شٹل چلائے جائے گی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے افرادکے پاس جاری کئے گئے پاس کاہونالازمی قراردیا گیا ہے۔ ترک وزیراعظم کا پارلیمنٹ سے یہ دوسراخطاب ہوگا۔ ا کتوبر دوہزارنومیں وہ پہلے بھی پاکستان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں۔ ترک وزیراعظم کے پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پرمسلح افواج کے سربراہان، گورنرز، وزراء اعلی اورغیرملکی سفارتکاروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ اجلاس کل شام کو پانچ بجے ہوگا۔
 حکومت جعلی انتخابات بھی کراسکتی ہے، شیخ رشید
 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جعلی بجٹ پیش کرسکتی ہے اور جعلی انتخابات بھی کراسکتی ہے مگر اس کے بعد ملک میں خون بہے گا۔

لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کے بارہ بڑے ادارے حکومت نے ڈاکوؤں کے حوالے کردیے ہیں جن کی پلاننگ جیل میں بیٹھ کر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اب ورکرز ویلفیئر فنڈ سے بنک بنائے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا لندن میں استقبال اس بنا پر کیا گیا کہ سپلائی لائن کو کھولا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستائیس تاریخ کو دفاع پاکستان کونسل کے لانگ مارچ کا بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائے گا۔
دفائے شہدائے مکران نے مکران میں بی ایل ایف کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا اعلان کردیا
صحافی رزاق ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا جاڑک بلوچ کا میڈیا کو بیان
تربت(پ۔ر) دفائے شہدائے مکران نے مکران مین کاروائیاں تیز کرنے کا اعلان کردیا صحافی رزاق ٹارگٹ کلر تھا اور کئی بلوچوں کے مارنے میں ملوث تھا جسکے قتل کی زمہ داری قبول کرتے ہیں
ان خیالات کا اظہار دفئے شہدائے مکران کے ترجمان جاڑک بلوچ نے اپنے جاری شدہ بیان مین کیا ۔ انہون نے کہا کہ جو بھی بلوچ کو مارے گاس یا ہمارے پیارون کو شہید کریگا اسکا انجام بھی رزاق گل کی طرح ہوگا انہوں نے کہا کہ اب مکران مین ہماری کاروائیاں تیز ہوں گیں ۔
 جو بھی بلوچ کو ماریگا وہ مرے گا جیسی کرنی ویسی بھرنی کا مثال یاد رکھنا چاہیئے تحریک نفاذ امن بلوچستان
کوئیٹہ(پ۔ر) مکران میں ایک دہشتگرد سفاک قاتل کو ماردیا ہماری کاروائیاں ظلم کے خلاف جاری رہیں گیں ان خیالات کا اظہار
تحریک نفاذ امن بلوچستان کے ترجمان غازی خان بلوچ نے این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا جب وہ مارتے ہیں تو پھر وہ مرنے کا انتظار کریں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک دہشتگرد کو جوکہ بی ایل ایف کا کارندہ تھا ماردیا جسکی ذمہ داری ہم قبول کرتے ہیں ۔ ہمارے قبضے میں لالہ حفیظ ، معراج بلوچ ہیں جہنوں نے انکشافات کیئے ہیں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کیا ہے جنہیں کل ماردیں گے ان کے آقاؤں سے گذارش ہے انہیں مند کے پہاڑی علاقوں سے انکی لاشیں اٹھالیں اور اگر انہیں اور بھی تحفے چاہیئیں تو دے دیں گے کیوں کہ جب وہ کسی بلوچ کو ماریں گے تو رد عمل ہوگا اور اسکا انجام بھیانک ہوگا جس سے وہ کانپ اٹھیں گے انہیں مارنا جائیز اور ثواب کا کام ہے انہوں نے کہا کہ سنگانی سر کے قریب ایک گھر میں دہشتگرد آتے ہیں جو کہ بی ایل ایف کے لوگ ہیں انہیں کل تک پکڑ لیں گے
استاد عبدل دہشتگرد تھا اسے بھی ہم نے ماردیا وہ بیگناہ لوگون کو مارتا تھا اسکی قتل کی بھی ذمہ داری قبول کرتے ہیں انہیں بتایا تھا کہ ہم مکران میں کاروائیاں کریں گے تو ہم نے کرکے دکھایا ہے اور اب ہمارے غازی ادھر بیٹھے ہیں جب تک ان دہشتگردون کا سفایا نہیں ہوجاتا ہم نہیں رکیں گے اور انہین اب جو کچھ پی کھلاینا ہے کھا پی لیں پھر انہیں کھانے پینے کا بھی موقعہ نہیں ملے گا ۔ غازی خان بلوچ نے کہا کہ ایک ظالم ہے دوسرا مظلوم ہے ہم مظلوم کی پارٹی ہیں وہ ظالم ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ھقمل کی پہلی برسی کے موقع پر ہم انہیں بتلانا چاہتے ہیں کہ شہید کے قاتل ابھی تک زندہ ہیں وہ کہاں جائیں گے انہیں بھگا بھگا کے ماریں گے اور ہر اس بلوچ کے قاتلوں کو ماریں گے جو اس دھرتی پہ قربان ہوا ہمارے لیئے سارے شہید ھقمل کی طرح ہیں اور وہ ہمارے عظیم ہیرو ہیں جنہوں نے قربانیاں دی ہیں.
 بلوچ قوم کو دشہتگرد تنطیموں سے نجات ہی آزادی کا دوسرا نام ہے بانک رابعہ بلوچ
پچھلے سال سے لیکر آج تک پانچ سو خواتین کی اجتمائی آبروریزی کی گئی اور کوئی انصاف نہین ملا بلوچ تحریک برائے انسانی ھقوق
کراچی(بیورو رپورٹ)بلوچ قوم کو دہشتگردوں سے نجات کا نام آزادی ہے یہ کیسی آزادی کا نعرہ ہے جس میں بلوچ بیٹیوں کی عصمت دری کی جارہی ہے اور پچھلے سال سے لیکر آج تک
پانچ سو خواتین کی عصمت دری کی گئی انخیالات کا اظہار بلوچ تحریک برائے انسانی حقوق کی چیئر پرسن بانک رابعہ بلوچ نے اپنے بیان یں کہا۔ انہون نے کہا کہ غریب خواتین جب بھی گھر سے نکلتی ہیں
اور بکریاں چروانے کے لیئے جاتی ہیں انہیں حوس کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔جب انکی ایف آئی آر درج کروانے کے لیئے کوئی جاتا ہے تو اسے دھمکیان ملتی ہیں بلوچستان مین قانون نام کی کوئی چیز نہین ہے اور ہمارے پولیس اہلکار ان دہشتگردوں سے درتے ہیں ۔ اہون نے کہا کہ جو بھی گریب بلوچ خاتون ہے وہ زیر عتاب ہے کسی کو کوئی پوچھنے والا ہی نہی ہے ۔ بانک رابعہ بلوچ نے کہا کہ سب زیادہ واقعات بولان اور قلات کے علاقوں اور آواران مین ہوئے ہیں جہان پہ بی ایل ایف کا بی ایل اے کا اثر اسوخ زیادہ ہے
 منگچر کے قریب مسافر بس کو لوٹ لیا گیا
مسافروں سے نقدی اور دیگر اشیاء کو لوٹا گیا
قلات(نامہ نگار) منگچر کے قریب مسافر بس کو لوٹ لیا گیا مسفاروں نے اھتجاج کرکے روڈ بلاک کردیا ۔ ایک بلوچ کاتون مزحمت کرتے ہوئے زخمی ہوگئیں
تفصیلات کے مطابق کوئیٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کو منگچر کے قریب لوٹ لیا گیا مسافروں نے اھتاج کرکے روڈ کو بلاک کردیا ۔ واضع رہے کہ ایک بلوچ کاتون نے مزاحمت کی
اور اسے بھی داکووں نے زخمی کردیا ۔ یہ وہ عالقہ ہے جہاں پہ بی ایل اے کا اثر اسوخ زیادہ ہے اور بی ایل اے کمانڈر عبدلنبی بنگلزئی کا علاقہ تصور کیا جاتا ہے اور کئی مرتبہ یہاں سے کوچز کو لوٹا گیا
 افغانستان سے انخلا میں کوئی جلدی نہیں ہے، راسموسین


نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے راسموسین نے کہا ہےکہ امید ہے پاکستان نیٹو سپلائی بحال کردے گا۔ افغانستان سے انخلا میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

شکاگو کانفرنس کے افتتاحی بیان میں
راسموسین نے کہا کہ پاکستان سے نیٹوسپلائی پر مذاکرات جاری ہیں۔ امید ہے پاکستان نیٹو سپلائی بحال کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فورسز کی تعداد میں مرحلہ وار کمی کی جائےگی۔ افغان فورسز کو دوہزار چودہ تک سیکیورٹی کی ذمہ داریاں منتقل کردی جائیں گی۔


انہوں نے کہاکہ رکن ممالک اوراتحادیوں کو تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔ نیٹو اتحاد مستحکم ہےاسے مزید استحکام بخشا جائے گا۔ نیٹو سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نیٹو سربراہ کانفرنس کا مقصد افغانستان سے اظہار یکجہتی ہے۔ افغانستان کی ترقی کےلئے بین الاقوامی تعاون جاری رہے گا۔

 شکاگو کانفرنس کا آغاز رسد کا معاملہ زیر بحث 
 مریکہ کے شہر شکاگو میں نیٹو ممالک کا دور روزہ اجلاس اتوار کو شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے زمینی راستے سے افغانستان میں نیٹو افواج کو رسد کی فراہمی پر فیصلہ کن مذاکرات کی توقع۔
  
فاٹا کو صوبہ بنائیں فاٹا گرینڈ الائنس
 دنیا میں جہاں ایک طرف افغانستان کے مستقبل کے بارے میں سربراہ اجلاس ہو رہا ہے وہاں پاکستان کے قبائلی علاقوں کے مستقبل کے بارے میں بھی بحث جاری ہے۔
اس سوال پر کہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نمائندگی دی جائے یا علیحدہ صوبہ بنا دیا جائے، مبصرین کا کہنا ہے کہ حکام کو قبائلی علاقوں کو جغرافیائی، انتظامی اور ثقافتی حوالے سے دیکھ کر کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔