free glitter text and family website at FamilyLobby.com
VOTED AS NO 1 on FACEBOOK.........TWITTER.............TUMBLER

Thursday, 17 May 2012

DailySada-e-Ghazi18ThEdition 18/05/2012


ڈیوڈ کیمرون کی دلائی لامہ سے ملاقات،چین کا سخت رد عمل

 

 چین نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دلائی لامہ سے ملاقات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور نائب وزیراعظم نک کلگ نے اس سے قبل لندن میں تبتی خود ساختہ جلاوطن رہنما دلائی لامہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے برطانوی رہنماؤں کی دلائی لامہ سے ملاقات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جس سے تبتی 148علیحدگی پسند147 قوتیں غلط فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین کسی بھی غیر ملکی رہنما کی دلائی لامہ سے ملاقات کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بناتا رہے گا۔ تبت سے متعلق معاملات کو استعمال کرتے ہوئے چین اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریگا۔

  روسی طیارے کے مسافروں کی لاشیں مل گئیں




انڈونیشیاء میں امدادی ٹیم نے تباہ ہونے والے روسی طیارے کے ملبے سے متعدد لاشوں کو تلاش کرلیا ہے تاہم بدقسمتی سے اب تک کسی شخص کے زندہ ملنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

روس کا یہ جدید ترین سپر جیٹ مسافر طیارہ اپنی آزمائشی پرواز کے دوران 9مئی کو انڈونیشیا کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں 45مسافر سوار تھے۔ امدادی آپریشن کے سربراہ کا کہناتھا کہ پہاڑی علاقہ ہونے اور خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلا ت کا سامناہے۔

تباہ ہونے والے طیارے سے ملنے والی لاشوں کے ناموں کے اعلان کے موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔


امریکا: پاکستانی امداد مشروط کرنے کابل مسترد

امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کی امداد روکنے کا بل بھاری اکثریت سے مسترد کردیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن رکن ڈانا روہر ابیکر نے بل پیش کیا تھا۔ بل میں نیٹو سپلائی کی بحالی تک پاکستان کیلئے امریکی امداد معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے بل مسترد کردیا۔ تین سو پینتیس ارکان نے بل کی مخالفت اور صرف چوراسی نے حمایت میں ووٹ دیا۔

بل میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ افغانستان میں ہر امریکی شہری کی ہلاکت کے بدلے پاکستان کی امداد سے پانچ کروڑ ڈالر کم کئے جائیں۔ ڈانا روہر ابیکر نے اس سے پہلے امریکی کانگریس میں بلوچستان کی خود مختاری کا بل بھی پیش کیا تھا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی نے گذشتہ ہفتے اس بل کی منظوری دی تھی لیکن وائٹ ہاوٴس نے پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے سے متعلق تجاویز مسترد کردی تھیں۔


SO-CALLED FLAG OF  AZAD BALOCHISTAN STATE AND KALAT STATE IN NORTH AMERICA 
اسرائیلی سازشوں کا پول کھل گیا 
امریکی حکومت اور اسرائیل مل کر آزاد بلوچستان کی تشکیل کر رہے ہیں
شمالی امریکہ میں آزاد بلوچستان حکومت کی تشکیل ڈاکٹر واحد بلوچ عبری وزیر اعظم مقرر
شمالی امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی سازشوں اور امریکی سی آئی اے اور موساد کا کھیل واضع ہوگیا اور آج کل شمالی امریکہ میں آزاد بلوچستان کی ریاست اور اسکی حکومت
کا اعلان اسکے بعد اسکی تشکیل کے بعد عبوری وزیر اعظم واحد بلوچ ہیں جو کہ بلوچ سوسائیٹی برائے شاملی امریکہ کے چیئر پرسن ہیں ۔ ہماری تحقیاتی ٹیم نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ واح بلوچ عرصہ دراز سے یروشلم جاکر موساد کی ایماء پر آزاد بلوچستان کے ریاست کی تشکیل اور ایک مصنوعی حکومت کا قیام علم میں لانے کے لیئے سرگرم رہے اسکے بعد انکی ملاقات خان آف قلات سے رہی لیکن خان آف قلات کی طرف سے یہودی حکومت کے قیام کی مخالفت کے بعد وہ حیر بیار مری سے ملے جنہوں نے حامی بھر لی اور اسکے بعد حیر بیار کی ملاقاتیں تل ابیب میں موساد کے جنرلوں سے ملاقاتیں جاری رہیں واضع رہے کہ اس ملاقات کے بعد امریکی سینیٹر کی جانب سے ایک قراداد آئی لیکن چونکہ اب لیڈر شپ کی لڑائی جاری ہے اسلیئے صرف ڈاکٹر واحد بلوچ کی طرف سے جاری کردہ آزاد بلوچستان کو چلایا نہیں جاسکتا البتہ ایک اعلان شدہ ھکومت جاری ہے جسکا سکہ اور جھنڈا بھی بنا ہوا ہے جبکہ ریاست قلات کی جانب سے حال ہی میں خان قلات کے بیٹے کی حکومتی سطح پر ملاقاتوں نے خان آف قلات کی حیثیت مشکوک کردی ہے اور قوم پرستوں اور آزادی پرستوں کے اندر ٹکراؤ کھل کر سامنے آگیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب انکے الگ الگ انٹرویوز آتے ہیں اوال تو انٹرویوز بند ہیں اگر آتے بھی ہیں تو علیحدہ ۔روزنامہ صدائے غازی کے تجزئیہ کاروں نے کہا ہے کہ محب وطن قبائیلی رہنماؤں کی کوششوں اور پاک افواج کی کوششوں کی وجہ سے یہ منصوبے ناکام ہوتے جارہے ہیں ۔ واضع رہے کہ اس خود ساختہ آزاد بلوچستان ریاست میں چوہدری افتخار کا نام بھی شامل کیا گیا ہے کہ وہ آنیوالے اوقات میں آزاد بلوچستان کے چیف جسٹس ہوں گے یہ بات سن کر ہر پاکستانی ہر بلوچ کو حیرت بھی ہوئی ہے اور نہ جانے کس کس کے تانے بانے جاکر اس سازش میں مل رہے ہیں 


DR WAHID BALOCH  ISRAELI AN BACKED ACTING PRIME MINISTER OF SO-CALLED AZAD BALOCHISTAN STATE 
FLAG OF BALOCH SOCIETY OF NORTH AMERICA ACTIVE WITH THE HELP OF CIA , MOOSAAD AGAINST PAKISTAN 
ISRAELIAN FUNDED AGENTS CHANTING SLOGANS  MI6 AGENTS          
مند میں بی ایل ایف کے ایجنٹوں اور شہدائے مکران کے درمیان فائیرنگ تین ایجنٹ پکڑ لیئے دفاع شہدائے مکران کا دعوایٰ
گھمسان کی لڑائی میں بی ایل ایف والے اپنے اسلحے چھوڑ کر بھاگ گئے
تربت (بیورو رپورٹ) مند میں بلوچ لبریشن فرنٹ کے ایجنٹوں اور محب وطن قبائلی لوگوں کے درمیان فائیرنگ کا تبادلہ بی ایل ایف والے اپنے یتھیار چھوڑ کر بھاگ گئے
ہمارے رپورٹر کے مطابق یہ فائیرنگ اسوقت ہوئی جب بی ایل ایف والوں نے تیل کے ٹینکرز کو روک کر ان سے پیسے مانگے پیسے مانگنے پر ایک ڈراؤر نے چالاکی کرکے سیٹلائیٹ
فون پر اظلاع دی جس پر کئی قبائیلی لوگ آن پہنچے اور اچانک فائیرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک بی ایل کے تین کارندوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا جبکہ باقی اپنا اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور دفاع شہدائے مکران کے جنگجو کمانڈروں کو ہار پہنائے اور کہا کہ اب بلوچ قبائل اپنی مدد آپ ان دہشت گرسوں سے لڑیں گے اور اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے


امام بھیل کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہیں میر جہانزیب بھیل
بی ایل ایف لاکھ جتن کرلے لیکن اب وہ مکران سے نکل گئے ہیں انہیں ناکامی کا سامنا ہے
تربت(نامہ نگار)امام بھیل کی کردار کسی کی مذمت کرتے ہیں اور بی ایل ایف والوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اب انکا مکران سے صفایا ہوگیا ہے اور ہم نیشنل پارٹی سے
یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی صحیح راستے پر چل کر شہداء کے خون کا سودا کرنا چھوڑ دیں ان خیالات کا اظہار سماجی و قبائلی رہنماء میر جہانزیب بھیل نے اپنے بیان میں کہا ۔ انہون نے کہا کہ امام بھیل ایک قبایلی رہنماء ہیں اور انہوں نے تربت میں کسی کو بھی ظلم و تشدد کا نشانہ نہیں بنایا جہاں تک عبدلرحماں دشتی کے قتل کا تعلق ہے وہ ایک حادثہ تھا اور اس میں اسکے اپنے لوگ اور ڈرائیور ملوث تھا ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اﷲ نظر یہاں آکر دکھائے اسکے دانت توڑ ڈالیں گے اسے ایسی موت ماریں گے کہ وہ زندگی بھر یاد رکھے گا کیوں کہ وہ اب تربت میں بلوچوں کے قتل کوارہا ہے اور بلوچوں کو دشمن بناہوا ہے ۔ میر جہانزیب بھیل نے کہا کہ اب بھی بلوچ سمجھتے ہیں لالہ منیر اور غلام محمد بلوچ کو شہید کروانے میں ڈاکٹر اﷲ نظر کا ہاتھ ہے اور اگر یہ لوگ نہ سمجھے تو ہم انکے کیمپوں کو تباہ کرسکتے ہیں کیوں کہ بلوچ قوم ہہمارے ساتھ ہیں  
مختلف شہروں میں گر د آلود ہوائوں کے ساتھ تیز آندھی،3ہلاکتیں
 

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے باعث متعدد درخت اور سائن بورڈز گر گئے ، گمبٹ اور کشمور میں مکانات کی چھتیں گر نے سے تین بچے جاں بحق اور کئی زخمی ہوئےآم کے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔

جمعرات کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ملتان شہراورگرد ونواح میں تیزآندھی سے متعدد سائن بورڈز اور درخت گر گئے ۔ جبکہ ٹریفک کی روانی متا ثر ہوئی۔

خانیوال میں کبیر والا کاٹن فیکٹری پر اسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا ۔ ۔ ہوائوں کا یہ رخ سندھ کی جانب ہوگیا جس کے بعد سکھر اور اس کے گردونواح میں مٹی کے طوفان سے ،کئی سائن بورڈز گرگئے جبکہ گمبٹ میں طوفان کے باعث مکان کی چھت گر نے سے دو،2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

کشمور میں انتہائی تیز آندھی کے باعث بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دو کھمبے گر گئے ۔ جبکہ مکان کی چھت کی گرنے سے ایک بچی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ جیکب آباد میں بھی تیز ہواکے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ جھکڑ سے متعدد چھپرےاور سائن بورڈز اڑ گئے۔

لاڑکانہ اورگردونواح میں مٹی کاطوفان اٹھا اور ہلکی بارش ہوئی نوابشاہ میں بھی گر د آلود تیز ہوائیں چلتی رہیں اور سائن بوڑز گر گئے آندھی کے باعث آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔






No comments:

Post a Comment