free glitter text and family website at FamilyLobby.com
VOTED AS NO 1 on FACEBOOK.........TWITTER.............TUMBLER

DAILY SADA-E-GHAZI 10/05/2012




بلوچ قومی تحریک کے نام پہ بیگناہ بلوچوں کا خون بہہ رہا ہے جسکی بلوچ یوتھ کونسل مذمت کرتی ہے 
بلوچوں کو بدقسمتی سے لیڈر نہیں ملا جو قاتل ہیں وہ مظلوم بن کر واویلا کرتے ہیں واجہ میر ہزار خان بلوچ 
برسٹول (پ۔ر) بلوچ قومی تحریک کے نام پر بلوچوں کا کون بہایا جا رہا ہے لنڈن میں بیٹھے لیڈران بلوچوں اور بیگناہوں کے قاتل ہیں 
حیر بیار مری سے پوچھا جائے کہ وہ جسٹس نواز مری کے قتل کی اعتراف جرم کیوں کرتے تھے آج وہ آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچ یوتھ کونسل لنڈن کے چیئر مین واجہ میر ہزر خان بلوچ نے اپنے بیان میں کیا ۔برسٹول میں جاری ہونیوالے اعلامیئے میں جس میں بی وائی سی ، بلوچ ورنا اتحاد مانچیسٹر ۔ بلوچ اٹھو تحریک بلوچ متحدہ کونسل بلوچ خواتین کونسل کی بڑی تعداد میں ارکان موجود تھے 
جنہوں نے بلوچ لیڈران پہ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی جھوٹ بولتا ہے وہی انے آپ کو بڑا لیڈر سمجھتا ہے کیوں کہ حیر بیار مری کا بیان آن ریکارڈ ہے جس میں اس نے لندن کے دارلعمرء کے سامنے میڈیا سے کہا تھا کہ جسٹس نواز مری کو بی ایل اے نے قتل کیا تھا اور اگر ان سے پوچھا جائے کہ بی ایل اے کو کون چلا رہا ہے تو پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی اسی طرح انکا ایک بیان بلوچوں کے حقوق کے بارے میں کانفرنس میں تھا جو کہ چھ ماہ پہلے اس نے دیا تھا جس میں اس نے اقرار کیا تھا کہ وہ بی ایل اے کمانڈراور بلوچوں کے عالمی لیڈر ہیں جس پر براہمدغ بگٹی خفا ہوگئے تھے کیوں کہ براہمدغ خود کو عالمی لیڈر کہتے ہیں 

بانک نعیمہ بلوچ اور بانک واضل کو ابھی تک بزیاب نہیں کروایا گیا تین روز گذرنے کے باوجود کسی بھی طرح کوئی سراخ نہیں مل پایا 
نوجوان لرکیوں کے والد کی خود کشی کی کوشش علقے کے لوگوں نے بچالیا 
بولان (نامہ نگار) بی ایل اے کے ہاتھوں اغوا ہونیوالی دو بلوچ نوجوان لڑکیان جنہین تین راتیں پہلے اغوا کیا گیا تھا انکا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ذرائع کے مطابق ان دونوں خواتین کو 
کوہلوں کی پہاڑوں میں رکھا گیا اور وہاں پہ کوئی بھی نہیں جاسکتا ۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی خدشہ ہے کہ کہ ایک کاتون جو کہ حاملہ ہیں انہیں قتل کیا جائے کیوں کہ اغوا کے واقت اس کاتون کی ھالت انہائی خراب تھی اسے گسیٹ کر لے جایا گیا والد کے پاکر کے باوجود کوئی بھی آہ و فریاد سنی نہیں گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے رکھنی کے علاقے 
سے بھی چار خواتین کو اغوا کیا گیا تھا اور ایک ہفتے کے بعد انکی لاشیں ملی تھیں ،



نیشنل پارٹی کے قائیدین کا خون رائیگان نہیں جائیگا میر جہانزیب بھیل 
مکران میں قاتلو ں کا راج ختم کریں گے اور بلوچ کا تشخص بحال کریں گے کارنر میٹنگ سے خطاب 
تربت(پ۔ر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر جہانزیب بھیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے قائیدین کا کون رائیگان نہیں جائیگا ۔ ان کیلات کا اظہار انہوں نے 
بلیدہ میں پارٹی کے کاکنوں سے کطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک مسلح تنظیم بلوچوں کے قتل میں براہ راست ملوث ہے اور اسکا ٹی وی پہ اقرار کرنا کہ اسی نے نیشنل پاڑتی کے قائیدین کو شہید کیاس ہے قابل نفرت اور قابل مذمت ہے ڈاکٹر اﷲ نظر کو یہاں سے اب کچھ بھی نہیں ملے یہ دھرتی مکران کی دھرتی ہے یہاں پہ صرف اور صرف نیشنل پارٹی کا ووٹ بینک ہے اور کسی کا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا 
کہ اب اقتدار میں آکر شہداء کے کون کا بدلہ لیں گے اور جمہوری انداز میں بلوچ کے مسلیئے کو آگے لائیں گے 


خان آف قلات اور قوم پرست رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات واپسی جلد متوقع 
خان قلات کے قریبی عزیز و رشتہ دار کی جانب سے ان سے لندن میں ملاقات 
فیملی کی طرف سے واپسی کی درخواست پہ کان قلات کی آمادگی 
لندن(بیورو رپورٹ) خان آف قلات بیگلر بیگی ہز ہائی نیس خان سلیمان داوؤد احمد زئی سے کاندان کے اہم فرد کی ملاقات واپسی کی تیاریاں مکمل واضع رہے کہ خان قلات پہ چند ماہ سے قوم پرست رہنماؤں کی طرف سے مختلف اخبارات میں اداریئے اور مضامین شایع ہوچکے ہیں جس مین انپر غداری کے الزامات اور تحریک کو کمزار کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ ہمارے نمائندے کے مطابق کان قلات بھی براہمدغ بگٹی اور حیر بیار مری کی طرف ان پر شک کرنے اور انہیں مذہبی انتہا پسند کرنے کے الزامت کی بوچھاڑ کے بعد کافی نالاں نظر آتے ہیں ۔ واضع رہے کہ خان آف قلات درمیان میں صوبائی وزیر داخلہ 
میر ظفر زہری سے بھی ملاقات کرچکے ہیں ۔پہلے مرحلے میں خان قلات کراچی جائیں گے جہاں پہ وہ اپنے رفقاء سے مشورہ کریں گے اسکے بعد اپنی نئی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کریں گے 
یہ بھی واضع رہے کہ خان قلات کئی دفعہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اسلام سے پیار کرتے ہین اور بلوچستان میں ممکنہ کسی بھی غیر اسلامی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ جبکہ دوسری جانب قوم پرست اور علیحدگی پسند جماعتیں امریکی اور اسرائیلی مداخلت کو خوش آمدید کرنے کے بیانات دے چکے ہیں جسکی وجہ سے خان قلات کی فیملی بہت نالاں ہیں 


نوابزادہ براہمدغ بگٹی کو سوئیس حکومت کی طرف سے نوٹس جاری 
بارودی سرنگوں کے بچھانے میں ملوث ہونے کی وضاحت طلب 
براہمدغ نے پارٹی ورکروں کو اکباری مہم تیز کرنیکی ہدایت کردی 
سوئیزر لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)نوابزادہ براہمدغ بگٹی کو سویئزر لینڈ کی ھکومت اور سوئیس سفارتخانے اسلاآ آباد کو ڈیرہ بگٹی اور سوئی سنگسیلا لوٹی کے عوام کی طرف سے موصول ہونیوالے 
خطوط اور ثبوتوں کے بعد نووٹس جاری ہوگئے ہین اور قوی امکان ہے کہ انکی سیاسی پانہ کی درخواست منسوخ ہوجائے ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ براہمدغ بگٹی جنوبی افریقہ مین پناہ لے سکتے ہیں ۔
ہمارے ذرائع نے بتایا کہ عالمی عدالت کی طرف سے بھی نوابزادہ براہمدغ بگٹی کو ایک نوٹس ملا ہے جس مین ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ انکی سربراہی اور احکامات کی روشنی میں ڈیرہ بگتی اور اسکے مضافات میں بی آر اے نامی تنطیم نے بارودی سرنگین بچھائین جن میں ہزاروں لوگ جس میں کواتین بچے بھی شامل ہیں شہید ہوئے ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ براہمدغ نے یہ ھلات دیکھنے کے بعد اپنے پرایویٹ سیکریٹری شیر محمد بگٹی جو کہ ابھی تک کابل مین بیٹھا ہے اسے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بارودی سرنگوں کے کلاف ایک آدھ بیان جاری کریں جبکہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ اس گھناؤنے جرم مین کون ملوث ہے 
بولان ٹرک ڈرایؤر محمد جان بلوچ کو نامعلوم مسلھ افراد نے روک کر ہاتھ پاؤن باندھ کر لوٹ لیا 
ڈرایؤروں کی جانب سے ہڑتال کوئیٹہ بولان شاہراہ بلاک انتظامیہ نے پہنچ کر روڈ کھول دیا 
کرتہ بولان(نامہ نگار)بولان میں ایک ٹرک ڈرایؤر مھمد جان کو نامعلوم مسلح افرا د کی جانب سے لوٹننے اسکے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسکے نقدی لوٹنے کے کلاف ٹرک دریؤرز ایسو سی ایشن کے عہدیدارون نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ٹریفک بلاک ہوگیا واضع رہے کہ کچھ دنون پہلے ڈینگڑا کے مقام پر ٹرک ڈرایؤرز کو لوٹ لیا گیا ۔
اور احتجاج بھی ہوا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے بی ایل اے کے مسلح لوگ ٹرک دریؤرز کو لوت لیتے ہیں مزاحت کرنے پر انہین قتل کردیا جاتا ہے ۔عوامی ھلقون نے ایسے واقعات روکنے کی اپیل کرتے ہوئے 
کہا ہے کہ ٹرک ڈرایؤرز کو تحفظ فراہم کیا جائے 


سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ،الیکشن کمیشن کا اجلاس


سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کاپہلااہم اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیگرامور کے علاوہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اس معاملے پر چاروں صوبوں کے الیکشن کمیشن کے ممبران سے رائے بھی طلب کی ہے یہ کہا گیا ہے کہ سپیکرقومی اسمبلی کی طرف سے ریفرنس کاانتظارکیا جائے اورآئین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



ممتاز اور نواز کا میلاپ چور اور ڈاکو کا میلاپ ہے،شرجیل میمن


سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ممتاز بھٹو اور نوازشریف کا میلاپ چور اور ڈاکو کا میلاپ ہے۔ پیپلزپارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا ممتاز بھٹو کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کے آج سے ممتاز بھٹو بھی کالا باغ ڈیم کے حامی ہوچُکے ہیں اور نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کے آج کے بعد نواز شریف وفاق اور ملک دشمن قوتوں کے ساتھ مل گئے ہیں ۔

 نواز شریف جن لوگوں کو پارٹی میں شامل کروارہے ہیں اُن کے سیاسی حیثیت کونسلر بننے کی بھی نہیں یہ عوام کے مسترد کردہ لوگ ہیں نواز شریف کے پیپلز پارٹی اور حکومت کیخلاف بیانات پر شرجیل میمن نے 

نواز شریف کو مخاطب ہوتے کہا کے سو چوہے کہا کے بلی چلی حج کو ۔


ڈی آئی جی لٹنے سے بچ گئے ،پستول گنوا بیٹھے


کراچی میں ڈی آئی جی سے ڈاکو رقم تو نہ چھین سکے تاہم ان کی پسٹل چھین کر لے گئے ۔ ڈیفنس میں واقع منی چینجرسے پندرہ ہزار ڈالر لے کر ڈی آئی جی سلیم اختر صدیقی اپنے گھر خیابان شجاعت پہنچےتو تعاقب کرکے آنیو الے ملزمان نے ان سے رقم چھیننے کی کوشش کی ۔

ایک سوچھبیس ڈاکوؤں کو پولیس مقابلوں میں مارنےوالے ڈی آئی جی سیلم اختر صدیقی نے ڈاکوؤں پر اسلحہ تان لیا تاہم ملزمان نے پھرتی دکھاتےہوئے سابق ڈی آئی جی سے پستول چھین لی اور فرارہوگئے ۔ ڈی آئی جی سیلم اختر کے مطابق ملزمان حلیے سے پولیس اہلکار معلوم ہوتے تھے 






پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف نے سندھ کے لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اقتدار میں آ کر ان کی محرومیاں دور کریں گے اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔


رتو ڈیرو میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کو اصول پسند سیاست دان قرار دیا جنہوں نے اس موقع پر اپنی جماعت کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔













No comments:

Post a Comment